آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ایرانی بحریہ کے کمانڈروں اور اعلیٰ حکام کی ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے قومی یوم بحریہ کے موقع پر ایران کی بحری افواج کے کمانڈروں اور اعلی اہلکاروں کے ایک گروپ نے ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہبر معظم نے ایرانی بحریہ کی جنگی طاقت اور دفاعی سازوسامان کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی پانیوں میں کشتی رانی جیسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب نے کہا کہ مسلح افواج اور حکومت اور دیگر اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے تعاون اور پیشرفت میں اضافہ ہوگا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ہدایات میں ایک اور جگہ اس بات پر زور دیا کہ سمندروں کے مواقع اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ملک میں ایک عمومی ثقافت بن جانا چاہیے۔
انہوں نے قدیم زمانے میں ایرانیوں کے سمندری تجربے کے بارے میں بھی بات کی جس کی وجہ سے اسلامی اور ایرانی ثقافت و تہذیب دنیا کے دوسرے حصوں میں منتقل ہوئی۔
ملاقات میں ایرانی آرمی نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے بھی رہبر معظم کو مختلف شعبوں میں پاک بحریہ کے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ ایرانی کیلنڈر میں 28 نومبر کو بحریہ کا قومی دن منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ ایران تعاون نہیں کرے گا، ناصر کنعانی
دوسری جانب ایرانی صدر نے کل بروز اتوار کو بحریہ کے دن کے موقع پر ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ کیا۔
ارنا رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یوم بحریہ کی آمد کے موقع جاسک بندرگاہ کے دوسرے سمندری علاقے میں حاضر ہوکر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ کیا۔
اس پریڈ میں موجود یونٹوں میں سہند اور البرز ڈسٹرائرز، فجر کلاس اور سرک کلاس فریگیٹس، تنب جہاز، ہرمز کلاس لینڈنگ کرافٹ، ہیلی کاپٹر، غدیر اور فاتح آبدوزیں اور ہیلی کاپٹر سکواڈرن شامل تھے۔
صدر نے فوجی یونٹوں کی پریڈ دیکھنے کے لیے سہند ڈسٹرائر کے ڈیک پر جانے سے قبل بحریہ کی کامیابیوں کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
اس تقریب میں صدر کے دفتر کے سربراہ، وزیر دفاع، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈر، صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔