دنیا

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب “کلب کیو” میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ 18 زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور دو زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

امریکہ کی غیر مصدقہ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے اسنائپر رائفل کا استعمال کیا اور کم سے کم 10 افراد کو گولی ماری۔ حملہ آور اور اس حملے کے پیچھے اس کے مقاصد کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا، ہولناک زلزلے میں 162 افراد جاں بحق اور 350 زخمی

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مقامی عہدیداروں نے اتوار کو بتایا کہ 22 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے البتہ حملہ آور اسپتال میں زیر علاج ہے کیونکہ وہ بھی فائرنگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کا نام اینڈرسن لی آل ڈرچ بتایا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہم جنس پرستوں کی قسم ’’Q‘‘ یعنی کیور سے تعلق رکھتی ہے اور اس نے اپنی گوگل کی فہرست میں خود کو بالغوں پر مبنی ہم جنس پرستوں اور ہم جنس پرست نائٹ کلب کی میزبانی کرنے والے تھیم نائٹ جیسے کراوکی، ڈریگ شوز اور ڈی جیز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

امریکہ میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل 2016 میں ایک بندوق بردار نے ریاست فلوریڈا میں ایک ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 49 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سنہ 2021 میں بھی اسی نام اور اسی عمر کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا البتہ پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کیا یہ وہی شخص ہے تاہم اتنا کہا ہے کہ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حراست میں لئے گئے شخص کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں؟

متعلقہ مضامین

Back to top button