یورپ میں اسلامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد (UISA) کے نام رہبر معظم کا پیغام
شیعیت نیوز:رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ اور امریکہ میں اسٹوڈنٹس کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ طلبہ بڑے مسائل میں اپنے ایمان اور ذات پر اعتماد کرتے ہوئے اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کے بڑے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔
یورپ میں اسلامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد (UISA) کی سالانہ کانگریس کے نام اپنے تحریری پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آپ کی مستحکم اور معروف یونین اور اس کی سرگرمیوں کا تسلسل خوش آئند ہے۔
اسلامی طلبہ تنظیموں کا اتحاد اپنے اندازے کے مطابق، دنیا کے موجودہ پیچیدہ مسائل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ، محرم میں مجالس و جلوس کے تحفظ کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان پیش
بڑے مسائل پر اثر انداز ہونا، کسی بھی طرح کی تعداد سے زیادہ، سرگرم افراد کے جذبے، ایمان اور خود اعتمادی پر منحصر ہوتا ہے اور بحمد اللہ یہ گرانقدر سرمایہ آپ مومن اور انقلابی ایرانی جوانوں میں موجود اور قابل مشاہدہ ہے۔
آپ اہم مسائل اور نئے پرانے زخموں کو پہچانتے ہیں اور ان میں سب سے تازہ مسئلہ، غزہ کا المیہ ہے، ان میں سب سے نمایاں مسئلہ، مغرب، مغربی سیاستدانوں اور مغربی تمدن کی اخلاقی، سیاسی اور سماجی شکست ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ ان مسائل میں سب سے عبرت آمیز مسئلہ، اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے میں لبرل ڈیموکریسی اور اس کے دعویداروں کی ناتوانی اور معاشی و سماجی انصاف کے سلسلے میں ان کی مرگ بار خاموشی ہے۔
آپ نے عالمی طلبہ تحریک کو اہم تبدیلی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یورپ اور امریکا میں عوامی احتجاج بالخصوص اسٹوڈنٹس کے احتجاج کی مدھم امید افزا روشنی کی کرن ہے۔







