غزہ، القسام بریگیڈ کا شدید حملہ، 10 صہیونی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان سخت تصادم ہورہا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تنظیم کے جوانوں نے حملہ کرکے دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں صہیونی فوجی ایک عمارت میں پناہ لئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کا میزائل حملہ، صہیونی علاقوں میں آتشزدگی
القسام کے جانبازوں نے ٹی بی جی مارٹر گولوں سے عمارت کو نزدیک سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے عمارت میں موجود دس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر علاقے میں آئے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کردیا۔
درایں اثناء القسام نے کہا ہے کہ الشجاعیہ میں ہی یاسین 105 میزائل سے حملہ کرکے اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کیا گیا ہے۔