اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

آسٹریلوی سینیٹر کو فلسطین کی حمایت کی سزا، پارٹی سے معطل

شیعیت نیوز: لیبر پارٹی نے اپنی خاتون رکن فاطمہ پیمان کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں حالیہ ووٹنگ کے دوران خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے پر پارٹی کی رکنیت سے غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا۔

فاطمہ پیمان نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کل، وزیر اعظم نے لیبر پارٹی میں میری رکنیت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔

فاطمہ پیمان نے مزيد بتایا ہے کہ اب پارٹی کے تمام اراکین سے ان کا رابطہ ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کی کابینہ متعدد مسائل سے دوچار ہے، اپوزیشن لیڈر یائرلیپیڈ

اور انہیں میٹنگوں، کمیٹیوں اور جماعتی نشستوں سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ووٹنگ گزشتہ منگل کو آسٹریلوی پارلیمنٹ میں ایک پارٹی کی درخواست پر ہوئی تھی۔

فاطمہ پیمان نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے خلاف اس قرارداد کی حمایت ميں ووٹ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button