شہید شاہد شیرازی کی شہادت کو 8برس بیت گئے،کالعدم لشکر جھنگوی کے قاتل دہشتگرد گرفتار نہ ہوسکے

06 جولائی, 2024 10:17

 شیعیت نیوز: شہید شاہد شیرازی کی شہادت کو 8برس بیت گئے،کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد آج بھی آزاد ہیں۔

 آٹھ روز قبل عید سعید ِ فطر کے موقع پر بھی کالعدم وہابی دہشتگردوں نے ڈیر اسماعیل خان کی سرزمین کو ایک اور فرزند امام حسین علیہ سلام کے خون سے رنگین کردیا تھا۔

کالعدم ملک دشمن دہشتگرد تنظیم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں نے ڈیر ہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں عید کی خوشیوں میں مصروف مومنین کو اس وقت  سوگوار کیا تھا جب انہیں خبر ملی کے فائرنگ سے وکیل شاہد شیرازی شہید کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شہید ایڈوکیٹ شاہد شیرازی کے گھر آمد

 عید الفطر کے پہلے روز گھات لگائے دہشتگردوں نے وکیل شاہد شیرازی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوئے۔

شاہد شیرازی ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی شوری کے اہم رکن ہونے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے رکن ذیلی نظارت بھی تھے ۔

شہید شاہد شیرازی کی شہادت کو آٹھ برس بیت گئے مگر آج بھی کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد آزاد ہیں۔

7:02 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top