اہم ترین خبریںدنیالبنان

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں تل ابیب پر میزائلوں کی بارش ہوگی

شیعیت نیوز: معروف جریدے اکانومسٹ نے اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ کی صورت میں مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اخبار نے صہیونی فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج جن تنصیبات کو چھپانا چاہتی ہے، حزب اللہ کے پاس ان کا مکمل ریکارڈ ہے اور کئی بار حملہ بھی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدارتی انتخابات، دوسرا مرحلے میں شرکت بہت اہم ہے، رہبر معظم

اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں ہولناک تباہی ہوگی کیونکہ لبنانی تنظیم کے ڈرون طیارے اور میزائل تل ابیب پر بارش کی طرح برسیں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکام غزہ میں اپنی ناکامی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کی باتیں کررہے ہیں جس خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button