صدر پاکستان آصف علی زرداری کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

06 جولائی, 2024 18:31

شیعیت نیوز : پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اپنے نو منتخب ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی سے ایرانی وفد کی ملاقات

جمہوریہ اسلامی ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کے دوران ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

3:52 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top