اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

غزہ میں سینکڑوں امدادی کارکنوں کے قتل کی تاریخ میں مثال نہيں، چین

شیعیت نیوز:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مندوب لیو جیئی نے غزہ پٹی میں سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا۔

اور کہا کہ غزہ پٹی میں انسانی المیہ کے ذمہ دار، انسانی ہاتھ ہی ہيں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکن مارے جا چکے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

چینی مندوب نے کہا کہ قرارداد ستائیس بیس میں غزہ کے لیے انسانی امداد میں توسیع کی بات کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی سینیٹر کو فلسطین کی حمایت کی سزا، پارٹی سے معطل

مگر یہ کام نہيں ہوا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ غزہ کے عوام خوراک، ادویات کی شدید قلت اور پینے کے پانی تک عدم رسائی جیسے بے پناہ سنگین مسائل سے سے روبرو ہیں۔

سات اکتوبر کے بعد سے اب تک صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں کم از کم سینتیس ہزار نو سو فلسطینی شہید اور ستاسی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

جن میں ایک بڑی تعداد انسانی بنیادوں پر کام کرنے والوں، صحافیوں، ڈاکٹروں اور امدادی ٹیم کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button