محرم الحرام : خیبر پختونخوا میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

06 جولائی, 2024 17:50

شیعیت نیوز: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس اضلاع میں آرمی کی خدمات لی جائیں گی۔

اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، کُرم اور پشاور زیادہ حساس اضلاع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار : لوئرکرم میں امام بارگاہ پر راکٹ سے حملہ

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی، علماء اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 5 محرم کے بعد ایف سی بھی ذمےداریاں انجام دے گی۔

10:04 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top