پاراچنار : لوئرکرم میں امام بارگاہ پر راکٹ سے حملہ
شیعیت نیوز : پاراچنار: لوئر کرم میں یعقوبی امام بارگاہ پر راکٹ گرے ہیں۔
حملے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
نامعلوم مقام سے داغا گیا راکٹ امام بارگاہ کو لگا ہے جس سے یعقوبی امام بارگاہ کو نقصان پہنچا۔
محرم الحرام کی آمد پر ایسے واقعات حفاظتی اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔
ملک پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے فول پروف انتظامات حکومت اور دیگر حفاظتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی پریس کانفرنس، آئی جی سندھ کو دھمکیاں
جبکہ کبھی دہشتگرد کراچی میں تکفیرانہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں تو کبھی جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ، آج امام بارگاہ پر راکٹ حملہ اداروں کی محرم سے قبل امن و امان کی صورت حال قائم کرنے پر عدم توجہ کا ثبوت ہے۔
ملت تشیع کی جانب سے بھرپور احتجاجات کے باوجود ان دہشتگردوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی، قوم پرامن جلوس عزا کو پرامن دھرنوں میں تبدیل کرنے میں ذرا وقت نہیں لگائے گی۔







