محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کی درخواست مسترد نہیں کی گئی، وزارت داخلہ

06 جولائی, 2024 18:10

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کرنے کی خبریں درست نہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، محرم کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد۔

8:32 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top