محرم الحرام میں سندھ کے 143 علماء اور ذاکرین کے بیانات اور سفر پر پابندی عائد
شیعیت نیوز : محرم الحرام کی عین قریب کراچی میں علماء و ذاکرین پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 60 روز کے لیے عائد پابندی کا اطلاق فوری ہو گا۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق آئی جی کی سفارش پر 13 اضلاع کے 143 علماء کرام اور ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر علماء کرام اور ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
عزاداری، مجالس ملت تشیع کا مذیبی و مسلکی حق ہے، بجائے امن و امان مہیا کرنے کے حکومت سندھ نے علماء و ذاکرین پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام : خیبر پختونخوا میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ
حکومت کا یہ قدم انتہائی افسوس ناک ہے۔
امن و امان کے لئے تکفیری دہشتگردوں کو پابند سلاسل کیا جانا چاہیئے ناکہ امن پسند قوم کے علماء و ذاکرین پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروا کر حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کے قدم اٹھائے جائیں لیکن علماء و ذاکرین پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
اس نوٹیفیکیشن کو فلفور واپس لیا جائے اور ان علماء و ذاکرین سے پابندی کو ختم کیا جائے۔







