مقبوضہ فلسطین

اتوار کو دسیوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

شیعیت نیوز: گذشتہ روز اتوار کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف اور عینی شاہدین کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہےکہ  گذشتہ روز اتوار کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

انہوں نے وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کیا۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

قابض پولیس مقبوضہ بیت المقدس کے اندرونی علاقوں سے نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کرتی ہے، ان کی شناخت چیک کرتی ہے اور ان میں سے کچھ کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر حراست میں لے لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت، صرف ہتھیار کی زبان سمجھتی ہے، اسماعیل ہنیہ

القدس میں نمازی رباط کو تیز کرنے اور مسجد اقصیٰ میں مستقل موجودگی، اس کی حمایت کے لیے کام کرنے اور قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button