ایران کے جوابی حملوں سے 17 امریکی تنصیبات تباہ، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
شیعیت نیوز : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران کم از کم 17 امریکی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں 11 امریکی فوجی اڈے اور 6 سفارتی مشنز شامل ہیں جنہیں ایرانی حملوں کے نتیجے میں تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ جنگ کے ابتدائی دو دنوں کے دوران ہی تقریباً 56 ارب ڈالر مالیت کا گولہ بارود استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر ایران کو خراجِ تحسین
نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی دفاعی صلاحیت اور ممکنہ ردعمل کا درست اندازہ نہیں لگایا تھا۔ ایرانی حملوں کی شدت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے کسی بھی ممکنہ جنگی صورتحال کے لیے پہلے سے بھرپور تیاری کر رکھی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی جوابی کارروائیوں نے امریکی فوجی تنصیبات کو نمایاں نقصان پہنچایا جس سے خطے میں طاقت کے توازن اور جنگی حکمت عملی کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔







