شمالی کوریا کا آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر ایران کو خراجِ تحسین
شیعیت نیوز : شمالی کوریا نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے نئے رہبر منتخب ہونے پر تہران کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اس انتخاب کو قابلِ احترام قرار دیا ہے۔
پیانگ یانگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے معزز رہبر منتخب ہونے کا احترام کرتے ہیں اور ایرانی عوام کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں : امریکا کا ایران مخالف منصوبہ ناکام ہو چکا، مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے: لیاقت بلوچ
بیان میں امریکا اور اسرائیل کو شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ “امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں عالمی عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں اور ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”
شمالی کوریا نے اپنے بیان میں زور دیا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے جارحانہ پالیسیوں کے بجائے سفارتی اور پرامن اقدامات کو فروغ دینا ضروری ہے۔







