امریکہ کے شہر شکاگو میں یومِ القدس ریلی، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

11 مارچ, 2026 11:15

شیعیت نیوز : اسرائیل کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے یومِ القدس کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی شکاگو میں نکالی گئی جہاں مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کی۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے صیہونی مظالم کے خلاف غزہ کے عوام کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی اہم شاہراہ ایرانی رہنما سید علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

اس مارچ کے انعقاد سے قبل بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں کو مذکورہ یومِ القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کے لیے القدس مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بنیاد بانیِ انقلابِ اسلامی ایران “امام خمینیؒ” نے رکھی تھی۔

اس سال ایران سمیت پاکستان، عراق، تیونس، مراکش اور دنیا بھر کے متعدد ممالک میں القدس مارچ منعقد ہوا جس میں دنیا کے حریت پسند افراد نے شرکت کی۔ ان ریلیوں کے شرکاء نے صیہونی جرائم پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

12:22 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔