اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

شیعیت نیوز: غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔

غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتوتا کے علاقے میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔

رام اللہ میں صیہونی فوجیوں نے ایک گاڑی پر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کردی جس میں دو فلسطینی سوارتھے اس فائرنگ میں فلسطینی خاتون شہید ہوگئی ۔

غرب اردن کے مختلف علاقے خاصطور سے نابلس اور جنین فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے ہوئے ہیں جہاں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت، صرف ہتھیار کی زبان سمجھتی ہے، اسماعیل ہنیہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوجاتے ہیں اور یا پھر ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ جبکہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ جرائم اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں ایک فطری ردعمل ہے۔

دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے دو حملے، 7 پوائنٹس پر تصادم اور قابض فوج مانیٹرنگ ٹاور کو تباہ کرنے کے واقعات سامنے آئے۔

بیت المقدس میں حزما، رام اللہ میں المغیر اور البیرہ اور جنین میں قبطیہ میں جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمتی کارکنوں نے شاکید بستی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔

بیت لحم کے تقوع ، الخلیل میں حلحول اور بیت امر میں بھی جھڑپیں ہوئیں، مزاحمتی کارکنوں نے بیت امر میں قابض فوج پر فائرنگ کی اور العروب کیمپ میں ایک فوجی کمرے کو تباہ کردیا۔

مغربی کنارے میں  بیت امرقصبے کے قریب قابض افواج پر فائرنگ، العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب  ٹاور کی تباہی اور جنین میں شاکیڈ بستی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button