اسرائیلی اخبار: ایرانی حملے میں امریکی THAAD ریڈار تباہ، 1 ارب ڈالر کا نقصان، میزائل نگرانی کی صلاحیت شدید متاثر

08 مارچ, 2026 18:27

شیعیت نیوز : اسرائیلی اخبار یدیعوت آحرونوت نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ خطے میں امریکی THAAD اینڈ AN/TPY-2 ریڈار سسٹم کی تباہی سے تقریباً 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ ریڈار 5000 کلومیٹر تک میزائلوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، جس کی تباہی سے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی نگرانی کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ خاص طور پر خلیجی ممالک کے لیے وارننگ کا وقت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کی بڑی تیاری: آج رات سے جارحانہ کارروائیوں میں توسیع، ڈرون میں 20% اور میزائلوں میں 100% اضافہ

سیٹلائٹ تصاویر سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ حملوں میں خطے کے متعدد فوجی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی تجزیہ کاروں نے اسے دفاعی نظام میں ایک بڑی خامی اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

یہ رپورٹ ایران کی حالیہ درست اور طاقتور میزائل کارروائیوں کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے امریکی اور اس کے اتحادیوں کے دفاعی ڈھانچے کی کمزوری کو کھل کر بے نقاب کر دیا ہے۔

6:17 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top