سپاہ پاسداران کی بڑی تیاری: آج رات سے جارحانہ کارروائیوں میں توسیع، ڈرون میں 20% اور میزائلوں میں 100% اضافہ
شیعیت نیوز : فارس نیوز ایجنسی نے مطلع ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) آج رات سے اپنی جارحانہ کارروائیوں میں نمایاں توسیع کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی بربریت اور دھمکیوں کے مقابلے میں سپاہ اپنے ڈرون آپریشنز میں 20 فیصد اور اسٹریٹجک میزائل آپریشنز میں 100 فیصد اضافہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی کلسٹر میزائل سے تل ابیب میں 16 مقامات نشانہ، خیبر میزائل کی 28ویں لہر؛ اسرائیلی فضا میں 16 ذیلی وارہیڈز تقسیم
اس اقدام کا مقصد ایران اور اس کے عوام کے مفادات کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے خلاف دفاعی قوت کو مزید مستحکم کرنا اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دینا ہے۔
یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی دھمکیوں اور فوجی تیاریوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔







