ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ جائز ہدف ہوگا، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فوجی اڈہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہوگا وہ ایران کے لیے جائز ہدف ہوگا۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ کشیدگی یا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم جن اڈوں سے ایران کی سرزمین پر حملے کیے جائیں گے انہیں دفاع کے حق کے تحت نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے شہر شکاگو میں یومِ القدس ریلی، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے ایران کے خلاف ہونے والی فوجی جارحیت اور اس جنگ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کرتے تو عالمی امن اور سلامتی کا نظام عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران کی قیادت کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے رہبر کے طور پر انتخاب پر ایران کے صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد بھی دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایران مزید ترقی کرے گا۔







