ایران میں ہارے تو نیتن یاہو قصوروار ہوں گے، ٹرمپ ہار کر بھی فاتح بننا چاہیں گے، جان بولٹن کا تجزیہ
شیعیت نیوز : سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کی صورتحال پر اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ اگر معاملات خراب ہوئے تو ٹرمپ اس کا الزام نیتن یاہو پر ڈالیں گے، کیونکہ ٹرمپ کی جیت ہار کی دنیا میں وہ ہمیشہ جیتنے والے بننا چاہتے ہیں ہارنے والے نہیں۔ اگر ایران کے خلاف یہ کارروائی ناکام ہوتی ہے تو یہ کسی اور کی غلطی ہوگی۔ اور یہ ہو کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوابی حملوں کے بعد امریکی کمپنی کی امریکی اسرائیلی نقصانات کی تصاویر چھپانے کی کوشش
بولٹن نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے آپ کو ہمیشہ فاتح کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ناکامی کی صورت میں ذمہ داری نیتن یاہو پر ڈالیں گے۔ یہ بیان ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں بولٹن ایران کے خلاف سخت کارروائی کے حامی ہیں۔







