اسرائیلی تجزیہ کاروں کا اعتراف، ایران کی موجودہ حکومت فوری طور پر ختم نہیں ہوگی
شیعیت نیوز : اسرائیل کے تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں جاری ملک گیر مظاہرے اور شدید اقتصادی بحران کے باوجود موجودہ حکومت فوری طور پر ختم نہیں ہوگی۔ اسرائیل ٹائمز کے مطابق امریکی اور اسرائیلی دباؤ، فضائی حملوں اور بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ایران کے فوجی اور انقلابی گارڈز حکومت کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ فوج اور گارڈز میں بڑے پیمانے پر بغاوت یا وفاداری بدلنے کے آثار نہیں دکھائی دیتے جس کی وجہ سے حکومت کی بقا ممکن ہے۔ تاریخی تجربات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ احتجاج اور بیرونی دباؤ بڑھنے کے باوجود حکومت کے مکمل خاتمے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد ہلاک
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں سیاسی اور اقتصادی دباؤ جاری رہنے کے باوجود حکومت کے خلاف کارروائی کا عمل طویل اور پیچیدہ ہوگا اور یہ فوری طور پر ممکن نہیں کہ حکومت گر جائے۔







