مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونی حکومت، صرف ہتھیار کی زبان سمجھتی ہے، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سیف القدس جسے مزاحمتی تحریک نے صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے نیام سے نکالا ہے، اس وقت تک نیام میں نہیں جائے گی جب تک غاصبوں کو قدس شریف سے بے دخل نہ کر دے۔

اسماعیل ہنیہ نے صیہونی حکومت کے سیاسی منظر نامے میں حالیہ سیاسی پیشرفت اور نیتن یاہو کی اقتدار میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی تمام جماعتیں نسل پرست، مجرم اور متعصب ہیں، لہٰذا غاصب حکومت کے ساتھ سمجھوتہ اور مذاکرات کی سوچ کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دینا چاہیے کیونکہ یہ حکومت صرف تلواروں اور بندوقوں کی زبان سمجھتی ہے۔

انہوں نے امت اسلامی اور عربی کو قدس کی مرکزیت کی بنیاد پر اتحاد و یکجہتی کی طرف دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ سیف القدس (القدس کی تلوار) مئی 2021ء میں ہوئی تھی جس کے دوران فلسطینی مزاحمت نے غاصب حکومت کو مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت روکنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ صہیونیوں کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے الٹی میٹم پر توجہ نہ دینے کے بعد صہیونی شہر راکٹ حملوں کا نشانہ بنے اور گیارہ دن کے بعد صہیونی غاصب حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیف القدس آپریشن کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے شدید راکٹ حملوں میں کم از کم 13 صہیونی مارے گئے، جن میں زیادہ تر غاصب صہیونی فوجی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ترک دارالحکومت استنبول میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی

دوسری جانب حماس نے مصر میں بس حادثے میں 22 قیمتی جانوں کے نقصان پر مصری عوام اور مصری قیادت  کے ساتھ  دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہ بس حادثہ مصر کے شمالی صوبے دقھلیہ میں ہفتے کے روز پیش آیا تھا۔

اس سلسلے میں  اپنے مختصر بیان میں حماس ترجمان عبدالطیف قانو نے اپنی تحریک کی طرف سے رنج کے اس موقع پر دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے غفرت کی دعاکیہے جبکہ زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کی دعا کی ہے۔

ہفتے کے روز بس حادثہ چلتی ہوئی بس کے ایک نہر میں جاگرنے سے پیش آیا تھا۔ مصری وزارت صحت کےمطابق یہ حادثہ آغا ٹاون کے نزدیک پیش آیا ۔ جہاں مسافر بس  ہائی وے سے نہر میں جا گری۔ حادثے میں 22 ہلاکتوں کے علاوہ سات مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button