ایران کے جوابی حملوں کے بعد امریکی کمپنی کی امریکی اسرائیلی نقصانات کی تصاویر چھپانے کی کوشش

10 مارچ, 2026 12:33

شیعیت نیوز : پلانیٹ لیبز کا متنازع فیصلہ: مغربی ایشیا کی سیٹلائٹ تصاویر 14 دن کے لیے بلیک آؤٹ، ایران کے جوابی حملوں میں امریکی اسرائیلی نقصانات چھپانے کی کوشش

امریکی کمپنی پلانیٹ لیبز نے امریکی حکومت سے مشاورت کے بعد مغربی ایشیا کی سیٹلائٹ تصاویر ۱۴ دن کے لیے روکنے کا غیر معمولی اعلان کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو پہنچنے والی شدید تباہی اور نقصانات کو چھپانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اہل سنت علماء اور عوام کی رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کی بیعت، حمایت شرعی فریضہ قرار

کمپنی کے لیے قانونی مشکلات پلانیٹ لیبز ایک B2B کمپنی ہے اور 14 دن تک تصاویر روکنا اس کے صارفین کے ساتھ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کو بھاری قانونی نتائج اور معاوضے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے وعدہ صادق ۴ آپریشن کے تحت متعدد لہروں میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ متعدد علاقائی اور عالمی مبصرین نے اسے امریکی اسرائیلی اتحاد کی جانب سے "حقیقت چھپانے” کی منظم کوشش قرار دیا ہے۔

1:46 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top