ترکی حملے بند کرے، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کا مطالبہ
شیعیت نیوز: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ترکی سے عراق کے شمالی علاقوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نےایک پریس کانفرنس کے دوران سیکورٹی، اقتصادی اور آبی مسائل کو عراق اور ترکی کے مابین تین مشترکہ کیسز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیکورٹی مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : جب مسجد الحرام ، خانہ کعبہ کا امام جماعت محمد بن سلمان کیلئے خود کو خفیف و ذلیل کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ ترکی کوعراق کی سرحدوں اور سرزمینوں پر دراندازی کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔
محمد شیاع السودانی نے کہا کہ ترکی نے اپنے اقتصاد پر توجہ دی ہے اور عراق میں ترقی اور پیشرفت میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے پانی کے سلسلے میں اختلافات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سفارت کاری کے ذریعے تعاون اور مشکلات کے حل کے خواہاں ہیں تاہم عالمی قوانین کے پیش نظر پانی کے ذخائر تک دسترسی کے حق کو عراق سے چھینا نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : داعش امت اسلامیہ کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے استکبار کی ایجاد ہے، حمید شہریاری
انہوں نے پانی کے ذخائر اور ذرائع کے سلسلے میں دو طرفہ مذاکرات کا امکان بھی ظاہر کیا ۔ السودانی نے عراق کی زرعی اسٹریٹیجی تیار کرنے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ ترکی کی فوج، وقفے وقفے سے کرد لیبر پارٹی سے مقابلے کے بہانے عراق کے شمالی علاقوں پر بمباری کرتی رہتی ہے جس پر عراق کی حکومت اور عوام نے بھی سخت احتجاج کیا ہے۔







