اہم ترین خبریںسعودی عرب

جب مسجد الحرام ، خانہ کعبہ کا امام جماعت محمد بن سلمان کیلئے خود کو خفیف و ذلیل کرتا ہے

انہوں نے مزید کہا: یہ ویڈیو بن سلمان کی جانب سے السدیس کی دولت کا ایک بڑا حصہ ضبط کرنے کے بعد جاری کیا گیا، جسے غیر قانونی طریقوں سے جمع کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: شاہ سلمان کے اقتدار میں آنے کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر عبدالرحمن السدیس نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جو مکہ مکرمہ میں صدارتی عمارت کی دیوار پر بادشاہ کی بیعت اور حمایت کا اعلان کرنے کے لیے چسپاں کی گئی تھی۔

مسجد الحرام کے امام اور حرمین شریفین کے جنرل ڈائرکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنے خطاب میں کہا: ’’ہمارا فرض ہے کہ ولی امر کی اطاعت کرتے اور وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہم ایک مضبوط دیوار بن کر دشمنوں کے خلاف ولی امر کا ساتھ دیں۔”

مسجد الحرام کے امام نے پٹیشن پر دستخط کرتے ہوئے لکھا: "خدا تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لیے، ہم ولی کی بیعت اور اس کی اطاعت پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایم ڈبلیوایم وفد کی حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری اور ملکی سلامتی واستحکام کی دعا

سعودی کارکن اور صحافی ترکی شلہوب نے ٹویٹر پر اس تقریب کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا: السدیس بن سلمان کے لیے خود کو خفیف و ذلیل کرنے اور خود کو نیچا دکھانے میں بہت آگے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ویڈیو بن سلمان کی جانب سے السدیس کی دولت کا ایک بڑا حصہ ضبط کرنے کے بعد جاری کیا گیا، جسے غیر قانونی طریقوں سے جمع کیا گیا تھا۔

قبل ازیں "العہد الجدید” اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ بن سلمان نے السدیس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا اور انہیں اپنی دولت کا بڑا حصہ ترک کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button