کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید

07 اگست, 2022 04:00

شیعیت نیوز: افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید ہوگئے۔

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے اٹھارہ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تحریک امل

علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب داعش دہشت گرد گروہ نے کابل کے دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں اس کے عناصر نے حسینی عزاداروں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا ہے۔

جمعہ کی شام ہونے والے اس دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دشمن کو غزہ پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، فلسطینی مزاحمتی اتحاد

طالبان کے سیکیورٹی مرکز کے ترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ کابل کے چھٹے سیکیورٹی زون کے علاقے سرکاریز میں ہوا۔

گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پر اپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف شہروں میں حالیہ مہینوں کے دوران مساجد، مدارس، اسکولوں اور کالجوں نیز حسینی عزاداروں پر ہونے والے تمام دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ۔ جن میں سیکڑوں نمازی ، اسکولی بچے اور حسینی عزادار شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان داعش گروہ کو افغانستان کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔

5:42 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top