لبنان

صیہونی حکومت دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تحریک امل

شیعیت نیوز: لبنان کی تحریک امل نے فلسطینی عوام اور مقاومت کے خلاف پے در پے صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

تحریک امل نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں رونماء ہونے والے واقعات فلسطینی عوام سے متحد ہونے اور اپنے اختلافات بُھلانے کا تقاضا کرتے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے نہتے شہریوں پر حملے، فلسطینی رہنماوں کا قتل، ظالمانہ محاصرہ، شہروں پر حملہ، شہریوں کو گرفتار کرنا، نسل پرستانہ دیواروں کی تعمیر، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور قدس میں یہودی آباد کاری تمام بین الاقوامی معاہدوں اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

اس بیان میں فلسطینی قوم پر بین الاقوامی پابندیوں کے سائے میں فلسطینی خواتین اور بچوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ کے بارے میں غلطی کر دی ہے، سید مقاومت نصر اللہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت بدستور فلسطینی قوم اور پورے خطے کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ بین الاقوامی کشیدگی میں دنیا کی دلچسپی اور غزہ پر حملے نے ظاہر کیا کہ یہ جارح حکومت خطے اور پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

تحریک امل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حملوں میں شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کے قومی اتحاد کو مضبوط کرنے اور اختلافات کو پس پشت ڈالنے کی ضرورت ہے۔

تحریک امل نے عرب اور اسلامی اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین پر واضح مؤقف اپناتے ہوئے صیہونی حکومت پر پابندیاں لگائیں اور اس کے جرائم کو بین الاقوامی حلقوں میں بے نقاب کریں۔

اس بیان میں عالمی برادری اور قانونی اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری اقدام کریں، تاکہ اس کے جرائم کو روکا جائے اور فلسطینی قوم کی حمایت کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button