مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی دشمن کو غزہ پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، فلسطینی مزاحمتی اتحاد

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی اتحاد کے ’مشترکہ مزاحمتی کنٹرول روم‘نے جمعہ کو اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مشترکہ مزاحمتی اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ تمام فلسطینیوں پر حملہ ہے اور دشمن کی اس ننگی جارحیت کا مل کربھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایک بیان میں مزاحمتی اتحاد نے غزہ پر جارحیت کا مکمل طور پر ذمہ دار صہیونی دشمن کو ٹھہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوتیں دشمن کو فلسطینی قوم پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر جارحیت کے دوران کم سے کم دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر ، ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 10 فلسطینی شہید،65 زخمی

دوسری جانب جمعے کی شام فلسطینیوں نے غزہ شہر میں اسلامی جہاد تحریک کے عسکری بازو سرایا القدس میں شہید تیسر الجعبری کو سپرد خاک کردیاگیا۔

شہید جعبری کا جلوس جنازہ غزہ شہر کے شفا کمپلیکس سے نکل کر شہر کی ’’عظیم‘‘ عمری مسجد کی طرف روانہ ہوا۔القدس بریگیڈز کے متعدد عسکریت پسندوں نے شہید الجعبری کا جسد خاکی اٹھایا اور اسے لے کر غزہ کی گلیوں میں گھومتے رہے۔ انہوں نے اسلامی جہاد کی طرف سے شہداء کے جنازوں میں شرکت کی اپیل کی۔

جمعہ کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں تحریک کے مقامات پر بمباری کرتے ہوئے القدس بریگیڈز، اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ کے سرکردہ رہنما تیسیر الجعبری کو شہید کردیا۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق الجعبری کے علاوہ 7 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے کہا کہ اس نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد تحریک کے خلاف ’’بریکنگ ڈان‘‘ کے عنوان سے فوجی آپریشن شروع کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button