امریکہ ایران کے حوالے سے اپنے رویے کی اصلاح کرے، چین

04 جولائی, 2022 01:28

شیعیت نیوز: چین نے ایک مرتبہ پھر امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دھونس دھاندلی پر مبنی اپنی یکطرفہ پالیسی کو چھوڑ کر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں تاکید کی ہے کہ امریکہ ہی جوہری بحران کا آغاز کرنے والا فریق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلئے چیلنج قرار دیدیا

اہنے بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری بحران کا آغاز کرنے والے فریق کی حیثیت سے امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنی غلطیوں کی فی الفور اصلاح کرتے ہوئے تہران کی تشویشات کو دور کرے۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد ایران پر عائد ہونے والی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور ہر مرتبہ امریکہ کی جانب سے عملی اقدامات نہ اٹھائے جانے کے بعد ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے پیش آنے والی نئی صورتحال میں چین نے بارہا امریکہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی فیصلے اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس ،فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی کمانڈر روئی زیوگ شدید زخمی

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے پر عمل در آمد کی زمین ہموار کرنا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے دوحہ مذاکرات شروع ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے پر عمل در آمد کیلئے مذاکراتی عمل کی جانب واپسی ہے۔

2:51 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top