جارحیت کا خاتمہ، محاصرہ ختم اور ہرجانہ جنگ بندی کی شرائط ہیں، حسین العزی
شیعیت نیوز : انصاراللہ یمن کے سیاسی بیورو کے رکن حسین العزی نے کہا ہے کہ سعودی رجیم کے ساتھ تنازع کا حل تین اقدامات پر منحصر ہے: یمن پر حملے روکنا، محاصرہ ختم کرنا اور یمن کے مطالبات کی ادائیگی، اور یہی جنگ کے خاتمے اور امن کی جانب بڑھنے کی بنیادی شرائط ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کے ساتھ تنازعات مشرقی یا مغربی فوجی اتحادوں پر انحصار کیے بغیر اور گھروں، بازاروں اور عام شہریوں پر حملے جاری رکھے بغیر حل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جارحیت جاری رکھنا آل سعود کیلئے صرف نقصان کا باعث بنے گا، سید عبدالملک الحوثی
حسین العزی نے جنگ کے بھاری اخراجات اور مسلح گروہوں کی پشت پناہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی راستہ جاری رکھنا بحران کا حل نہیں بلکہ اس سے آل سعود کی ناکامیاں، پریشانیاں اور خطے کے خطرات مزید بڑھیں گے۔
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ صنعاء کی اعلان کردہ شرائط پر عمل درآمد ہی تنازع کے خاتمے کا راستہ ہے، بصورت دیگر مقابلہ جاری رہے گا۔







