سعودی رجیم کے فوجی کیمپ چھوڑ دیں، آپ کی جانیں خطرے میں ہیں، گورنر شبوہ
شیعیت نیوز : یمن کے صوبہ شبوہ کے گورنر عوض العولقی نے صوبے بھر میں سعودی حمایت یافتہ فوجی کیمپوں میں بھرتی ہونے والے مقامی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ کیمپ چھوڑ دیں کیونکہ ان کی جانیں خطرے میں ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے سعودی فوجی بھرتیوں میں شامل ہونے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کرنے والے عناصر مالی فائدے کے لیے عوام کی معاشی مشکلات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ سعودی افسران اور کمانڈر خود زیر زمین فوجی ٹھکانوں میں پناہ لیے بیٹھے ہیں اور مقامی نوجوانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شبوہ میں سعودی رجیم کا زیر زمین فوجی اڈہ بے نقاب، 150 سعودی اہلکار تعینات
عوض العولقی نے کہا کہ آل سعود یمن کے وسائل کا استحصال جاری رکھے ہوئے ہے، اور واضح کیا کہ شبوہ اور جنوبی یمن کے عوام یمنی مسلح افواج کا ہدف نہیں بلکہ افواج کا ہدف سعودی قیادت میں ہونے والی فوجی صف بندیاں ہیں۔
انہوں نے انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے یوم شہید کے خطاب کی حمایت کی اور یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد جنگ اور محاصرے کا خاتمہ، قومی وسائل کی بازیابی اور یمن سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہے۔







