اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس ،فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی کمانڈر روئی زیوگ شدید زخمی

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کا ایک فوجی کمانڈر روئی زیوگ فلسطینیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صیہونیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قبر پر حملہ کیا جس پر فلسطینی مجاہدوں نے فائرنگ کی ۔ فلسطینی جوانوں کی فائرنگ سے اسرائیل کے السامرہ بریگیڈ کا کمانڈر رروئی زیوگ اور 3 دیگر صیہونی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 22 فلسطینی زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس سے وابستہ نابلس بریگیڈ نے فائرنگ کی۔

دوسری جانب جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس سے وابستہ’’نابلس فورس‘‘ نے مغربی کنارے میں حالیہ مسلح تصادم کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس سے منسلک ’’نابلس بریگیڈ‘‘ نے (گذشتہ شب) نابلس میں مسلح جھڑپوں کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’نابلس فورس‘‘ کے جنگجو صیہونی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے لیے گھات لگا کر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، جنہوں نے گذشتہ رات (مقامی وقت کے مطابق) دس بجے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملہ کیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نابلس بریگیڈ کے جنگجوؤں نے شدید ترین مسلح تصادم میں قابض فوج اور آباد کاروں پر فائرنگ کی اور ان میں سے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : منشیات کےاستعمال و اسمگلنگ کےسبب معاشرے تباہ ہورہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

یاد رہے کہ یہ آپریشن نابلس بٹالین کے ایک رکن "محمد ماہر مرعی” کی شہادت کے جواب میں کیا گیا، جو گذشتہ صبح شہید ہوئے تھے۔ نابلس فورس نے زور دے کر کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ نابلس آگ کا پہاڑ ہے، جو قابض مجرم کے خلاف ایک بلند و مضبوط قلعہ کی طرح باقی رہے گا اور ہم اپنا مبارک جہاد اس وقت تک جاری رکھیں گے، جب تک کہ ہماری سرزمین کو اس غاصب مجرم سے آزاد نہیں کرالیا جاتا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اگر سکیورٹی حالات نے اجازت دی تو ہم اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میںحضرت یوسف کے مزار پر حملہ کر دیا تھا، جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی یہودیوں کا فلسطینی آزادی پسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کی السامرہ بریگیڈ (جو کہ مغربی کنارے میں یہودا اور سامرہ جیسے جعلی نام استعمال کرتے ہیں) کا کمانڈر روئی زیوگ(Roi Zweig) اور تین یہودی آباد کار اس واقعے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button