اہم ترین خبریںپاکستان

خطیب عالم اسلام ، سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کو بچھڑے دوبرس بیت گئے

علامہ طالب جوہری فاضل نجف اشرف تھے اور جید مراجع عظام سے کسب فیض کیا تھا،علامہ طالب جوہری کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء شاید صدیوں پر نہ ہوسکے، اسے گوہر نایاب مدتوں بعد جنم لیتے ہیں۔

شیعیت نیوز:خطیب عالم اسلام ، سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کو خالق حقیقی سے ملے 2 برس بیت گئے ہیں۔علامہ طالب جوہری 21 جون 2020 کو طویل علالت کےبعد کراچی کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

علامہ طالب جوہری ایک عہد کا نام ہےجنہوں نے کئی دہائیوں پر مشتمل ذکر شہدائے کربلا کے سفر کو آنے والی نسلوں تک منتقل کیا ، ان کی رحلت کا غم اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں نے بھی محسوس کیا تھا حتی کہ وہ طبقہ جسے لوگ مذہب بیزار طبقہ کہتے ہیں، وہ طبقہ بھی علامہ صاحب کو یاد کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبزدہ حامد رضا نے اپنے قتل کی صورت میں رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار قرار دے دیا

علامہ طالب جوہری میدان خطابت کے ایسے شہسوار تھے جن کا کوئی ثانی نہیں تھا، علامہ مرحوم نے ہمیشہ منبر رسولؐ سے اتحاد امت کا پیغام دیا، ذکر اہل بیتؑ کو ایسے خوبصورت انداز میں پیش کیا جس نے ناصرف شیعہ مکتب فکر بلکہ اہل سنت اور غیر مسلموں کے دلوں میں بھی گھر کیا۔

پی ٹی وی پر تفہیم دین کے عنوان سے کئی برس تک دروس میں مصروف رہے ، یہ پروگرام اپنی مثال آپ اور ہر کسی کا دلپسند پروگرام تھا۔ مرحوم علامہ طالب جوہری کو ہر دور حکومت میں انتہائی قابل احترام شخصیت سمجھاجاتا تھا بڑے بڑے حکمران ان کے محضر میں زانوئے ادب تہ کرتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے اسلامی تحریک پاکستان سے تعاون مانگ لیا

علامہ طالب جوہری فاضل نجف اشرف تھے اور جید مراجع عظام سے کسب فیض کیا تھا،علامہ طالب جوہری کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء شاید صدیوں پر نہ ہوسکے، اسے گوہر نایاب مدتوں بعد جنم لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button