یوم شہادت امام علیؑ پر فول پروف سیکیورٹی پلان تیار، جلوس مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق
شیعیت نیوز : یوم شہادت امام علی علیہ السلام پر جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوم شہادت امام علیؑ پر تمام جلوسوں کو نماز مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے معاونین کا خفیہ مشورہ: ایران جنگ سے نکلنے کی راہ تلاش کرو
محسن نقوی نے کہا کہ آج پاکستان آپ سے ایک بار پھر اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں علماء نے بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر جید علمائے کرام نے حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علماء کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازش کو اتفاق کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔
وزیر داخلہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔







