اہل سنت علماء اور عوام کی رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای کی بیعت، حمایت شرعی فریضہ قرار
شیعیت نیوز : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہای کی شہادت کے بعد مجلس خبرگان رہبری نے مشاورت کے بعد آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای کو اسلامی جمہوری ایران کا تیسرا رہبر منتخب کر لیا ہے۔ اس اعلان کے فوراً بعد ملک کے مختلف طبقات کی طرح اہل سنت علماء اور عوام نے بھی نئے رہبر کی بیعت کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
درگهان شہر کے اہل سنت امام جمعہ شیخ عیسی چہرہ افروز نے ایک پیغام میں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای کے ساتھ اپنی شرعی اور قانونی بیعت کا اعلان کیا اور اس انتخاب کو ملک کے استحکام اور سکون کا باعث قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری کا آغاز، سابق صدر روحانی سمیت متعدد رہنماؤں کی مبارکباد اور دعائیں
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہای کی رہبری میں بیعت شرعی وظیفہ ہے اور یہ ایران کی قومی وحدت، علاقائی سالمیت اور اسلامی نظام کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔ شیخ عیسی چہرہ افروز نے مزید کہا کہ اہل سنت برادری نئے رہبر کی قیادت میں ملک کے دفاع، ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان اہل سنت اور شیعہ برادریوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے، جو شہید رہبر کی شہادت کے بعد بھی ایران کی قومی یکجہتی کو مضبوط تر بنانے کا ثبوت ہے۔







