ٹرمپ کے معاونین کا خفیہ مشورہ: ایران جنگ سے نکلنے کی راہ تلاش کرو
شیعیت نیوز : ٹرمپ کے معاونین کا خفیہ مشورہ: ایران جنگ سے نکلنے کا منصوبہ عوامی سطح پر پیش کریں
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد قریبی مشیروں نے ان سے پرائیویٹ طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ سے نکلنے کا منصوبہ عوامی سطح پر پیش کریں۔
مشیروں نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے طول پکڑنے سے ٹرمپ کی عوامی حمایت ختم ہو سکتی ہے، اور ریپبلکن حلقوں میں بھی آنے والے مڈ ٹرم انتخابات کے لیے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ اپنے بیٹوں کو جنگ میں کیوں نہیں بھیجتے؟ امریکی سینیٹر
واضح رہے کہ امریکی عوامی رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق زیادہ تر امریکی ایران جنگ کے خلاف ہیں اور اسے غیر ضروری اور مہنگی قرار دے رہے ہیں۔







