پاکستان عوامی تحریک کراچی کا ایرانی قونصل جنرل سے دورہ: شہید رہبر آیت اللہ خامنہای کی تعزیت، ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان
شیعیت نیوز : پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل کی قیادت میں وفد نے ایرانی قونصل جنرل کراچی اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ سید علی حسینی خامنہایؒ سمیت دیگر شہداء کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وفد میں سینیئر نائب صدر اسماعیل خلیل، سیکریٹری کوآرڈینیشن نوید عالم اور سیکریٹری فائنانس مطیع الرحمان آسی شامل تھے۔ سیکریٹری نوید عالم نے وفد کا تعارف کروایا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے جو خامنہ ای کیساتھ کیا عنقریب وہی ان کیساتھ ہونے والا ہے، ماہر نجوم سامعہ خان کی بڑی پیشگوئی
صدر راؤ کامران محمود نے کہا کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہای کی شہادت امت مسلمہ اور ایران کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، مگر یہ شہادت لاکھوں لوگوں کو دشمن کے خلاف لڑنے اور شہید ہونے کا حوصلہ دے گی۔ شہید زندہ ہیں اور ان کی شہادت قوموں کو نئی زندگی، حوصلہ اور طاقت عطا کرتی ہے۔
جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اسرائیل اور امریکہ جیسے انسانیت کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے۔







