ٹرمپ اپنے بیٹوں کو جنگ میں کیوں نہیں بھیجتے؟ امریکی سینیٹر

10 مارچ, 2026 12:43

شیعیت نیوز : امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے جنوبی کیرولینا کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو مشرق وسطیٰ بھیجیں تاکہ اسرائیل کے لیے لڑیں اور ماریں جائیں۔ انہوں نے اپنے صوفے پر بیٹھ کر دوسروں کے بیٹوں کو جنگ میں دھکیلنے کی ترغیب دی، جبکہ خود اور اپنے خاندان کو اس جنگ سے دور رکھا۔

سینیٹر گراہم کا یہ بیان ایران اور حزب اللہ کے خلاف جاری امریکی اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں وہ امریکی نوجوانوں کو اسرائیل کے لیے قربانی دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں ہارے تو نیتن یاہو قصوروار ہوں گے، ٹرمپ ہار کر بھی فاتح بننا چاہیں گے، جان بولٹن کا تجزیہ

سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید تنقید ہو رہی ہے کہ کیا گراہم نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ اپنے بیٹوں اور داماد کو اپنی ہی جنگ میں شامل ہونے کے لیے بھیجیں؟ یہ سوال اب پورے امریکہ میں گونج رہا ہے کہ "اپنے بچوں کو کیوں نہیں بھیجتے اگر جنگ اتنی اہم ہے؟”

2:06 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top