اللہ تعالیٰ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو مشکل وقت میں عظیم ذمہ داری نبھانے کی قوت عطا فرمائے، حلیم عادل شیخ

09 مارچ, 2026 15:30

شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے انتخاب پر ایران کی غیور عوام اور پوری اُمتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ‌ای کی شہادت عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ شہداء کا خون قوموں کے عزم کو مزید مضبوط کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ مجتبی خامنہ‌ای کی رہبری پر مکمل اعتماد، انقلاب اسلامی مزید مضبوط ہوگا، علامہ ساجد علی نقوی

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اسی عزم، حکمت اور جرات کے ساتھ اسلام کی سربلندی اور اُمتِ مسلمہ کے وقار کے لیے اپنی قیادت جاری رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس مشکل وقت میں یہ عظیم ذمہ داری نبھانے کی قوت، حکمت اور فتح عطا فرمائے۔

5:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top