آیت اللہ جوادی آملی کا پیغام: آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی رہبری پر امید، امامت وحی کی بہترین نعمت ہے
شیعیت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے نئے رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا:
"امامت اور امت کا نظام وحی کی عطا کردہ بہترین نعمتوں میں سے ہے۔ امید ہے جو پیشوا ہم سے رخصت ہو چکے ہیں وہ قیامت کے دن خدا کے برگزیدگان کے ساتھ محشور ہوں اور جس شخصیت کو مجلس خبرگان رہبری نے منتخب کیا ہے وہ ماضی کی میراث کا محافظ اور آنے والے دور کی تمام ذمہ داریوں کو سمیٹنے والا رہنما ثابت ہو۔”
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام: آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی رہبری پر خیر مقدم، اتحاد اور استقامت کے ساتھ انقلاب کا راستہ جاری رکھیں
آیت اللہ جوادی آملی کا یہ پیغام رہبر انقلاب کی شہادت کے بعد ایران میں شروع ہونے والے نئے مرحلے میں اتحاد، استقامت اور نظام ولایت فقیہ کی مضبوطی کی طرف ایک اہم اشارہ ہے۔






