کوئٹہ میں یوم علیؑ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی: 1500 پولیس اہلکار تعینات، روٹس سیل، سخت نگرانی کا بندوبست

09 مارچ, 2026 15:25

شیعیت نیوز : یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں آج رات جلوس عزا برآمد ہوگا، جس کے لیے کوئٹہ پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان کی ہدایات پر 19 رمضان المبارک یوم علیؑ کے جلوس کے سلسلے میں سخت اور جامع سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی پلان کے تحت شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جلوس کے شرکاء کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تقریباً 1500 پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے سخت نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے، جبکہ راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ سروسز معطل، آج سے 13 مارچ تک امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ

ایس ایس پی آپریشنز آصف خان نے کہا کہ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے جوان جلوس کے راستوں، اہم چوراہوں اور حساس مقامات پر مکمل الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

5:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top