لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ سروسز معطل، آج سے 13 مارچ تک امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ

09 مارچ, 2026 15:23

شیعیت نیوز : امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کی ویزا سروسز آج سے 13 مارچ تک معطل کر دی گئی ہیں۔ اس دوران تمام امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان کو نئی اپوائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے دی جائیں گی۔

امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی قونصلر سروسز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان عوامی تحریک کراچی کا ایرانی قونصل جنرل سے دورہ: شہید رہبر آیت اللہ خامنہ‌ای کی تعزیت، ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان

یہ فیصلہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد پاکستان بھر میں ہونے والے شدید احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ یکم مارچ کو احتجاج کے دوران امریکی میرینز کی فائرنگ سے متعدد شہادتیں ہوئی تھیں، جس کے بعد عوامی سطح پر امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے مکمل بند ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

5:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top