اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے اسلامی تحریک پاکستان سے تعاون مانگ لیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سے معاملات میں ہمارا نقطہ نظر ایک ہے، ہمیں قوی اُمید ہے کہ ہمیں یہاں سے خیر کی خبر ملے گی۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسلامی تحریک پاکستان کے قائدین نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر اور عندلیب عباس شامل تھیں جبکہ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، سید جعفر علی شاہ، ملک شوکت علی اعوان، قاسم علی قاسمی، سید حسن شاہ ترمذی، سید الطاف کاظمی، صغیر ورک اور سید فرحان رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے اسلامی تحریک پاکستان سے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے،امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سے معاملات میں ہمارا نقطہ نظر ایک ہے، ہمیں قوی اُمید ہے کہ ہمیں یہاں سے خیر کی خبر ملے گی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا موقف سنا ہے، اس موقف کو اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے سامنے رکھیں گے، ہماری اعلیٰ قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، اس سے تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ ایسا موقف سامنے آئے گا، جو پاکستان اور قوم کیلئے بہتر ہوگا۔ بعد ازاں دونوں اطراف کے رہنماؤں نے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button