اہم ترین خبریںپاکستان

مسلم لیگ نون اگر خود کو تکفیری دہشتگرد عناصر سے نتھی کرے گی تو عوامی غضب کا شکار ہوگی،علامہ سبطین سبزواری

مسلم لیگ نون کی قیادت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کی منفی سرگرمیوں اور تکفیری گروہ کی سرپرستی کا نوٹس لے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسلم لیگ نون کے تکفیری دہشتگرد گروہ کے ایم پی اے کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ لینے کیلئے متنازع نام نہاد ”بنیاد اسلام بل“ کو بحال کرنے کے معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مکتب اہلبیتؑ کے عقائد کیخلاف کسی قسم کی سازش کا حصہ بننے والے ناکام اور نامراد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کی منفی سرگرمیوں اور تکفیری گروہ کی سرپرستی کا نوٹس لے، لوگ اس کی تکفیری سرغنے کیساتھ دوستی اور تصاویر کو ابھی تک بھولے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہذب سیاسی کلچر کو فروغ دے کر عوام کو انتشار سے بچایا جا سکتا ہے، علامہ ساجد علی نقوی

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ بنیاد اسلام بل اسمبلی کو اندھیرے میں رکھ کر خفیہ طریقے سے منظور کروانے کی سازش پکڑی گئی تھی، جس کیخلاف اہلسنت اور اہل تشیع قائدین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، جسے تسلیم کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ریاستی اداروں نے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے دھوکے سے منظور کیے جانیوالے بل کو واپس لے لیا تھا۔ اب اسے کوئی بحال کروانے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کسی زعم اور تکبر میں نہ رہے، ہم بیدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیراہتمام جامعۃ النجف ڈی آئی خان میں ایک روزہ تبلیغی ورکشاپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ طے شدہ مسئلہ کے بعد مسلم لیگ نون اگر خود کو تکفیری دہشتگرد عناصر سے نتھی کرے گی تو عوامی غضب کا شکار ہوگی، اس لئے مسلم لیگ نون جیسی جمہوری جماعت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تکفیری گروہ کی سرپرستی سے باز رہے گی۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ جھنگ کے دہشتگرد تکفیری گروہ کی سرپرستی کرنیوالے شخص رانا ثناء اللہ نے اسلامی عقائد کیخلاف دشمنی اہلبیتؑ پر مبنی متنازع ناصبی بنیاد اسلام بل کی بحالی کا معاہدہ کرکے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی ہے، تکفیری دہشتگرد گروہ پہلے بھی ناکام ہوا تھا، آئندہ بھی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ ایک ووٹ کی خاطر پورے مکتبہ فکر کیخلاف سازش میں شامل نہ ہوں اور ہم امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ نون کی قیادت میاں نواز شریف اور شہباز شریف، رانا ثناء اللہ خان اور دہشتگرد گروہ کی قربتوں کا نوٹس لیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button