ایران کی طرح روس بھی مغرب کے تسلط کے خاتمے کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دنیا سے مغرب کے تسلط کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب 500 سال سے زیادہ عرصے سے دنیا پر حاوی رہا ہے، لیکن اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ہندوستان کے ساتھ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے جمعرات کی شام نئی دہلی پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : الحمد اللہ نہ تو ہمارا خون رائیگاں گیا اور نہ ہی ہمارا امریکا مردہ باد کا نعرہ غلط ثابت ہوا، علامہ حسن ظفر نقوی
روس کے وزیر خارجہ دوسرے امور کے ساتھ ساتھ روس سے تیل کی خریداری اور اسکی روبل میں ادائیگی پر بات چیت کے لیے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
سرگئی لاوروف کے دورہ ہندوستان کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ انہوں نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو معاہدے روک دیے جائیں گے۔
ولادیمیر پوتین نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر نے خام تیل کے اسٹراٹیجک ذخائر کے استعمال کا حکم جاری
امریکہ عالمی عدم استحکام سے منافع کمانے کی کوشش میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کے خلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وجود کے آغاز سے ہی دنیا پر مغرب بالخصوض امریکہ کے تسلط کے خاتمے کی بات کر رہا ہے۔







