امریکی صدر نے خام تیل کے اسٹراٹیجک ذخائر کے استعمال کا حکم جاری
شیعیت نیوز: امریکی صدر نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیتموں پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر اسٹراٹیجک ذخائر سے استفادے کا فرمان جاری کردیا ہے۔
یورونیوز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے فرمان کی بنیاد پر آئندہ چھے مہینوں میں ایک سواسی ملین بیرل خام تیل اسٹراٹیجک ذخائر سے نکال کر منڈی میں پیش کیا جائے گا۔ بائیڈن کاامریکہ کے اسٹراٹیجک ذخائرسے خام تیل نکالنے کا یہ تیسرا حکم ہے۔
امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کےاسٹراٹیجک ذخائر سے اتنی بڑی مقدار میں تیل نکالا جائے گا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مقدار میں خام تیل کے اسٹراٹیجک ذخائرسے استفادے سے روسی تیل کی برامدات میں آنے والی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکے گا۔
روس ، سعودی عرب کے بعد تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بائیڈن نے امریکہ کے تیل کےاسٹراٹیجک ذخائر سے استفادے کے حکم نامے پر دستخط کرتے وقت اعلان کیا کہ امریکی کمپنیاں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنےتیل کی پیداوار میں اضافہ کریں گی۔
امریکہ نے اسٹراٹیجک ذخیرے کے طور پر پانچ سو اڑسٹھ ملین بیرل خام تیل محفوظ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جے سی پی او اے میں واپسی کی ٹیکٹک پر اسرائیل کے ساتھ اختلاف ہے، امریکہ
دوسری جانب امریکہ نے بھارت کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تو نتائج بھگتنے ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کو روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
انہوں نے کہ امریکی پابندیوں کیخلاف بھارت نے روس سے تجارت کی یا تیل خریدا تو متعدد مغربی ممالک بھارت پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے بھارت پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر چین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) پرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکہ سے مدد کی توقع نہ رکھے۔







