اہم ترین خبریںپاکستان

الحمد اللہ نہ تو ہمارا خون رائیگاں گیا اور نہ ہی ہمارا امریکا مردہ باد کا نعرہ غلط ثابت ہوا، علامہ حسن ظفر نقوی

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم گزشتہ 43 سال سے امریکاکے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں

شیعیت نیوز:  معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم گزشتہ 43 سال سے امریکاکے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں، جب ہم امریکا کے خلاف بات کرتے تھے تو ہم پر زندگی تنگ کردی گئی، امریکا کو خوش کرن کیلئے سرکاری سرپرستی میں ہم پر دہشت گردوں کو چھوڑدیا گیا، امریکا کے اشارے پر بلکہ حکم پر ہمارا قتل عام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ نہ تو ہمارا خون رائیگاں گیا اور نہ ہی ہمارا امریکا مردہ باد کا نعرہ غلط ثابت ہوا۔ اسباب کچھ بھی ہوںآج حکمرانوں کو اعلان کرنا پڑگیا کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکا ہے۔ صرف پاکستان نہیں بلکہ ساری دنیا میں عالم اسلام اور مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار امریکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اداروںنے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروںکے اہل خانہ کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے حکمران واقعی اصل دشمن کو پہچان چکے ہیں اور ان کی یہ امریکا مخالفت موسمی نہیں ہے تو انہیں فوری طور پر امریکی سفارت خانہ بند کرکے تمام امریکی سفارت کاروں کو نکال باہر کردینا چاہئےاور پاکستانی قوم کو یہی پیغام ہے کہ یہ بہترین وقت ہے امریکی استعمار سے نجات حاصل کرنے کا، اگر آپ نے یہ موقع بھی ضائع کردیا تو پھر معلوم نہیں کب تک استعماری غلامی کا طوق ہمارے گلے میں پڑا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button