اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور، مکتب دیوبند کے نامور مفتی تقی عثمانی بھی بول پڑے

انہوں نے مزیدکہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے زخمیوں کو شفائے کامل عطا فرمائے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے، آمین ثم آمین

شیعیت نیوز:  جامع مسجد امامیہ پشاورگذشتہ روزہونے والے اندہوناک سانحے پر مکتب دیوبند کے نامور مفتی تقی عثمانی بھی بول پڑے،انہوں نے جامع مسجد امامیہ پشاور میں 50 سے زائد شیعہ نمازیوں کی شہادت کو کربناک سانحہ قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مہتمم جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی نے بھی دوران نماز جمعہ جامع مسجد امامیہ پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ پشاو رکے 14شہداء کے جسدخاکی پاراچنار پہنچے پر احتجاج

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ پشاورکی مسجد میں دھماکہ اور اس میں 50 سے زائد افراد کی شہادت انتہائی کربناک حادثہ ہے جو یقیناً ملک دشمن طاقتوں کی سازش ہےاس کھلی دہشت گردی کو اگر کسی فرقہ واریت کے ساتھ جوڑا گیا تو یہ ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا سبب ہوگا، اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے زخمیوں کو شفائے کامل عطا فرمائے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے، آمین ثم آمین

متعلقہ مضامین

Back to top button